مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ پیر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر میں منہ ڈھانپنا لازمی ہوگا، گرانٹ شیپس نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل ماسک ضروری نہیں، بلکہ گھر میں تیار ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ماسک نہ پہننے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روکا جاسکے گا۔ گرانٹ شیپس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب لوگ مظاہروں میں جانے سے گریز کریں۔
برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ پیر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جائےگی۔
News ID 1900867
آپ کا تبصرہ